Saturday, July 17, 2021

واٹس ایپ کا بھارت ک خلاف بڑا قدم، 20 لاکھ اکاؤنٹس بند

 واٹس ایپ کا بھارت ک خلاف بڑا قدم، 20 لاکھ اکاؤنٹس بند

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط معلومات دینے پر بھارتی صارفین کے 20 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ میں ان 20 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کیا جن کے ذریعے غلط اور نقصان دہ معلومات شیئر کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ناقص معلومات پر اکاؤنٹس بلاک نہیں کیے جاتے بلکہ ٹھوس وجوہات پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنا اہم ٹارگٹ ہے اور کمپنی ہر ماہ 80 لاکھ اکاؤنٹس کو بلاک کرتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3reyAc3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times