Wednesday, June 9, 2021

سسٹم میں اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاہے، شہبازشریف

سسٹم میں اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاہے، شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ سسٹم میں اضافی بجلی ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاہے، اگر کام نہیں ہوتا تو گھرچلے جائیں لیکن عوام کو گرمی کی اذیت میں مزید تکلیف نہ دیں۔

شہباز شریف نے شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام گرمی سے بلک رہے ہیں اور بچے بے ہوش ہورہے ہیں، صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حکومت سیاست اور الزام تراشی چھوڑکر دل دہلا دینے والے مناظرپر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود اور صفر لوڈشیڈنگ تھی ،عمران نیازی صاحب کے بس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے، پہلے ہی انہوں نے روٹی سے لے کر بجلی تک ہر چیز مہنگی اورعوام کو بے روزگار کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Taknjj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times