Sunday, June 27, 2021

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا: وزیراعظم عمران خان

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کرگیا ہے اور اکاؤنٹ جمعے کو 1.5 ارب ڈالر کو کراس کرگیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، 2 ماہ میں اکاؤنٹس اور ڈپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UJWvUw

0 comments:

Popular Posts Khyber Times