Sunday, June 27, 2021

پاکستان کا بین الاقوامی فلائٹس کے آپریشن میں مزید 20 فیصد اضافے کا اعلان

ائیر پورٹ

پاکستان آنے والی بین الاقوامی فلائٹس کے آپریشن میں مزید 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی ہدایت پر نیانوٹم جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں یورپ، کینیڈا، برطانیہ، چین اور ملائیشیا سے پاکستان آنے والی پرواز وں کو اجازت دی گئی ہے۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق دیگر ملکوں پر 80 فیصد پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی، مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہےگی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ لازمی ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UapcJK

0 comments:

Popular Posts Khyber Times