Tuesday, June 15, 2021

سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا

سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا

سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہو گا اور ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نے تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سرکاری و نجی ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 18 سال اور اس سے زائد عمر تمام افراد کے لیے 11 جون سے واک ان سہولت ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pWEpdf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times