Tuesday, June 15, 2021

اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

آؤٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

آؤٹ ڈور کھانوں باشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔؎

تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد کے تمام سینیما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vpKRuF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times