Sunday, June 13, 2021

پاور سیکٹر کی نجکاری سے متعلق معروف بزنس مین میاں منشا کا مطالبہ سامنے آگیا

معروف بزنس مین میاں منشا

معروف بزنس مین میاں منشا نے پاور سیکٹر کی ہر صورت نجکاری کا مطالبہ کر دیا۔

میاں منشا کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری کے بغیر گردشی قرضہ کبھی ختم نہیں ہوگا، نیا بورڈ بنانے یا تجربے کار لوگوں کو لانے کی ترکیبیں کبھی نہیں چل سکتیں ۔

میاں منشا کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو 8 سے 9 فی صد گروتھ پر لےکر جانا ہے تو اداروں کی نجکاری کرنا پڑےگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ چور ہے چور ہےکہنے سے کام نہیں چلےگا، بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی کہا کہ آپ کے ملک میں ہر کسی کو چور چور کیوں کہا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ نااہلی ہے، شکر ہے میں نے شوگر انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس صنعت میں جہانگیر ترین سمیت کچھ لوگ انتہائی ایمان دار ہیں ، بغیر سوچے سمجھے کسی پر الزامات لگانا درست نہیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xjH6IA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times