
وفاق کے ماتحت سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں جماعت کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت برائے وفاقی تعلیم نے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی سمری منظور کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان لیے اگلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی تاہم پانچویں اورآٹھویں جماعت کےامتحانات لازمی لیےجائیں گے۔
حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائےگا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا اور 90 فیصد طلبا کوامتحانات کے بعد نتائج کی بنیاد پرپاس کیا گیاتھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fTEPxS
0 comments: