
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ دفترخارجہ امریکا کو فوجی اڈے دینے سے متعلق مذاکرات سے مسلسل انکار کررہا ہے لیکن بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے، عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔
رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس نہ بلایا گیا تو اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس بلانے پر مجبور ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vZPv3z
0 comments: