Monday, June 21, 2021

یوم پدر پر ساجد سدپارہ کا والد علی سدپارہ کیلئے جذباتی پیغام

یوم پدر پر ساجد سدپارہ کا والد علی سدپارہ کیلئے جذباتی پیغام

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کیلئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں فاردز ڈے منایا گیا جس موقع پر بچوں نے اپنے والد سے اظہارِ محبت کیا۔ ایسے میں ساجد سدپارہ نے ٹوئٹر پر والد کو یاد کرتے ہوئے ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

ساجد سدپارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ دنیا کیلئے ہیرو تھے لیکن میری تو دنیا ہی آپ تھے'۔


واضح رہے کہ رواں برس 5 فروری کو لاپتا ہونے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے 18 فروری کو کی تھی۔

محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم پر تھے جس میں ان کے ہمراہ بیٹا ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہِ پیما موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gNhuwY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times