Saturday, June 26, 2021

لیسکو نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم کر دی

لیسکو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم کر دی اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا آغاز بھی کر دیا۔

کسٹمر سروسز ڈائریکٹر (سی ایس ڈی) لیسکو بشیر احمد نے بتایا کہ 9 کسٹمرز سینٹرز، ڈویژن اور سب ڈویژنز میں بجلی کے بلوں کی قسطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بشیر احمد کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، تمام ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لیے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، 30 جون تک تمام نادہندگان کے کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔

کسٹمر سروسز ڈائریکٹر لیسکو نے بتایا کہ ادارے نے مجموعی طور پر 122 ارب روپے وصول کرنا ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qqy5Ls

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times