Wednesday, June 16, 2021

ملتان سلطانز کے ہاتھوں بدترین شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل کا سفر تمام

ملتان سلطانز کے ہاتھوں بدترین شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل کا سفر تمام

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو110رنز سے شکست دے دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں73 پر ڈھیر ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل6 سے باہر ہوگئی ہے اور اب ٹائٹل کی دوڑ میں5 ٹیمیں ہیں۔

شان مسعود نے ملتان سلطان کی جانب سے42 گیندوں پر4چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 73رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جانسن چارلز 47 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد دو جب کہ نواز، ظاہر خان اور حسن خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں شکست سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 6 سے پلے آف راونڈ سے باہر ہو جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wL4RsU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times