
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا، میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں، میں احتجاجاً سندھ حکومت کیخلاف استعفیٰ فلور پر دے چکا ہوں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کردارادانہیں کرنےدیا جا رہا، اسمبلی آج سےغیرجمہوری ہو گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qAH24N
0 comments: