
امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔
امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے اب تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر پاکستان سے رابطہ ضروری ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جا سکتے ہیں۔
How do we expect our withdrawal from Afghanistan to be effective without coordinating with Pakistan? Clearly the Biden Administration believes that our problems in Afghanistan are behind us.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) June 22, 2021
لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا مؤثر ثابت ہو گا۔ میرے خیال میں جوبائیڈن انتظامیہ کا تمام فورسز کو افغانستان سے نکالنا اور پاکستان سے رابطہ میں نہ رہنا بڑی تباہی ہے اور یہ تباہی عراق میں کی گئی بڑی غلطی سے بھی بدتر ہے۔
واضح رہے کہ لنزے گراہم ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gOJbqD
0 comments: