Wednesday, June 23, 2021

لاہور جوہرٹاؤن میں دھماکہ،4افراد زخمی

لاہور جوہرٹاؤن میں دھماکہ،4افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے کی گونج سنی گئی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ ریکسیو افراد نے4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب رہائشی علاقے میں ہوا اور اس میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی اور بعض عمارتوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے متعلق فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب ہوا اور اس کی نوعیت کاتعین کیا جا رہا ہے۔

عام افراد کو جائے وقوعہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا وہاں سے گیس کی لائن بھی گزرتی ہے تاہم دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T0K3Pz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times