Sunday, June 20, 2021

پاکستان کا فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ

 فائزر ویکسین

پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہےکہ چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائےگی جبکہ 22 اور 23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UfusMl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times