Saturday, June 12, 2021

کورونا وائرس، 24 گھنٹےکے دوران 56 افراد جاں بحق اور 1200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کورونا مریض

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید 56 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کے 1200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق 24گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق 12 جون کو ملک بھر میں 36 ہزار 368 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے کورونا کے 1239 نئے مریض سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہےکہ 24گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے تین( 3.4) فیصد رہی۔

ادھر اسلام آباد میں کورونا کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35ha28a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times