Saturday, May 29, 2021

شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ سوشل میڈیا پر فری کراچی فرام کے الیکٹرک کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔کراچی میں سورج کی جان لیوا تپش کے عالم میں لوگ گھروں میں بھی اذیت برداشت کررہے ہیں، مختلف علاقوں میں رات گئے…

اہلیان کراچی اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، ڈیفنس، لیاری، بلدیہ، کیماڑی، اورنگی،گلشن اقبال اورگلستان جوہر لیاقت آباد ہو یا گارڈن،ملیر، صفورا، شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جارہی ہو۔

بجلی کی آنکھ مچولی پر شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لائٹ آتی ایک گھنٹہ ہے اور جاتی تین تین گھنٹے تک ہے۔
کوئی ہے جو کے الیکٹرک سے سوال کرے؟ شہریوں کی کہیں شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا پرہی دہائیاں دینے لگے۔

ٹوئٹر پر کراچی کو کے الیکٹرک سے آزاد کرو کے ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ چل گیا۔ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کےخلاف عوام نے خوب احتجاج کیا اس کے علاوہ بجلی کی طویل بندش پر مختلف علاقوں میں رات گئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R0RLbu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times