Monday, May 31, 2021

عمران خان کو اب تک علم ہی نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، بلاول بھٹو

عمران خان کو اب تک علم ہی نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے کیونکہ 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی…

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سےعوام کی قسمت نہیں بدلے گی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیوں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کر رہی ہے ؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شرح غربت میں اضافہ تشویش ناک صورت حال کی جانب اشارہ ہے جبکہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نجات کے لیے عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑنا ضروری ہے۔ عمران خان کو اب تک علم ہی نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نصف صدی کے تجربے کی حامل پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت کو درست کرسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3c7Ud7s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times