Thursday, May 20, 2021

خدشہ ہے اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کر گیا تو ملک دیوالیہ نہ ہو جائے

خدشہ ہے اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کر گیا تو ملک دیوالیہ نہ ہو جائے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مدت پوری کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خدشہ ہے اگر عمران خان کا اقتدار اپنی مدت پوری کر گیا تو ملک دیوالیہ نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی حکومتیں دہائیوں تک ان زخموں کا ہرجانہ بھرتی رہیں گی اور کورونا وائرس سے پہلے ہی عمران خان ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا حکمران کیسے ملک چلا سکتا ہے کہ جس کی باتوں کو کوئی سنجیدہ لینے تک کو تیار نہیں جبکہ آئندہ کئی نسلوں نے عمران خان کی تبدیلی کی خوف ناک قیمت ادا کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کی طرز پر چلانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ قیام پاکستان سے اتنی تباہی نہیں ہوئی جو عمران خان نے اکیلے پھیلائی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری پرویز مشرف کی طرح لوٹ مار کے بعد لندن بھاگ جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bEJMbp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times