Thursday, May 20, 2021

نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جا ری

نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جا ری

عدالتی حکم پرشیخوپورہ میں نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جا ری ہے۔قصبہ فیروزوٹواں میں واقع 88کینال اراضی کی نیلامی کیا جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ایک بولی دہندہ نے 10لاکھ ڈیپازٹ جمع کروا دیا ہے۔

فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ پہلے خریدار محمد بوٹا نے ڈیپازٹ جمع کروا دیا ہے۔ بولی دہندہ بوٹا ورک نے کہا کہ ایک اچھا اقدام ہے، بولی میں حصہ لیناچاہیے۔ اراضی کے مالک ہونےکے دو دعوے داربھی سامنے آگئے۔

دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے۔درخواست گزاراشرف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی88کنال اراضی نوازشریف سے خرید لی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق نوازشریف کو 75ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے۔

نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پرعملدرآمدنہ ہوسکا۔ سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کیلئےسول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oA1oKQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times