Monday, May 31, 2021

آئی ایم ایف کو مسلم لیگ ن نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے، شہباز گل

 آئی ایم ایف کو مسلم لیگ ن نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کو مسلم لیگ ن نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں نااہل لیگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قصداً جھوٹے اعداد وشمار پیش کیے اور پاکستانی روپے…

انہوں نے کہا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ نااہل ن لیگ نے 5 سالہ دور حکومت میں ایکسپورٹ کا جنازہ نکالا لیکن آج ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بدولت ترسیلات زر 24.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت پر بھاشن بازی کرنے والے آج آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں اور طاقتور کا قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہی آئین و قانون کی بالادستی کی مثال ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RPaQOx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times