Monday, May 31, 2021

حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں، شہباز شریف

 حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں ہے اسی لیے حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے…

انہوں نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے اور عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نااہل لیگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قصداً جھوٹے اعداد وشمار پیش کیے اور پاکستانی روپے کو مصنوعی طور پر منجمد رکھنے کے لیے قومی خزانے کو بدترین نقصان پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yRV1ac

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times