Monday, May 31, 2021

فیس بک کا جھوٹ بولنے پر آن لائن سزا دینے کا فیصلہ

فیس بک کا جھوٹ بولنے پر آن لائن سزا دینے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جھوٹ بولنے پر آن لائن سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو’آن لائن شرمندہ‘ کیا جائے گا۔ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوں گی بلکہ تمام صارفین کو ان کے جھوٹے ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، اب ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔ تاکہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔

جھوٹ پھیلانے والے انفرادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو’سزا دینے‘ کےلیےدوسرے صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس کم دکھائی دیں گی۔

فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا، لہذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن گروپس میں غلط معلومات والی پوسٹس اکثر لگائی جاتی ہیں وہاں جانے سے آپ کو ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جس کے ذریعے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ یہ کاؤنٹ/ پیج/ گروپ باقاعدگی سے غلط معلومات پیش کرتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fGoigN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times