
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اب 18 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن 3 جون سے شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے اہل عمر کے حامل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اس لیے برائے مہربانی جلد سے جلد رجسٹریشن کرائیں۔
In today's NCOC meeting it was decided to start scheduling vaccination of registered 18 plus from thursday the 3rd of june. With this step the vaccination of all eligible age groups would be carried out. Please register as soon as possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021
اس سے قبل 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ‘واک ان’ ویکسی نیشن کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسد عمر نے گذشتہ روز بتایا کہ تھا کہ ایک دن میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور تین لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wLpjtr
0 comments: