Friday, May 7, 2021

اسد عمرکی عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

 اسد عمرکی عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے، اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں. آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33naMHL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times