
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہیں۔
عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کورونا وبا کی تیسری لہر سے نبرد آزما ہیں، قوم سے درخواست ہے کہ عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عید پیغام میں کہا کہ کورونا کے غیر معمولی حالات کے باعث اس سال عید غیرمعمولی ہے، بحیثیت قوم عید پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں مسلمان عید سادگی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ منا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eIDvxb
0 comments: