
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ضرورت مندوں اور محتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
صدر مملکت عارف علوی نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس عید پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ عید پر مصافحے اور معانقے سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے سبب معاشی تنگ دستی کا شکار افراد کا خصوصی خیال رکھیں، دعائیں کی جائیں کہ اللہ ہمیں اس وبا کی ہولناکیوں سے محفوظ فرما دے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3y2Oh9j
0 comments: