Friday, May 28, 2021

فیس بک نے نیاٹیل کیساتھ پاکستان میں پہلی بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا

فیس بک نے نیاٹیل کیساتھ پاکستان میں پہلی بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا

فیس بک نے نیاٹیل کیساتھ پاکستان میں پہلی بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ، جس کے تحت ڈیڑھ کروڑموبائل صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پاکستان میں انٹرنیٹ کےفروغ کیلئےسرگرم ہیں ، فیس بک اورنیاٹیل نے پاکستان کے 8بڑےشہروں میں نیا فائبر نیٹ ورک لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑموبائل صارفین تیزرفتارانٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے، نیٹ ورک حکومت کی ڈیجیٹل پاکستان کوششوں میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

سی ای اونیاٹیل وہاج سراج نے کہا نئی سرمایہ کاری سےکاروبارکی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کوروزگاراورآن لائن کاروبار کیلئے نئے مواقع ملیں گے جبکہ سربراہ ایشین کوآرڈینیٹرفیس بک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کایہ پہلامنصوبہ ہے۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرکے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کی تھی ، جس پر فیس بک نے پاکستان کیلئے 3 منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

صوبائی وزیرآئی ٹی ضیااللہ بنگش نے کہا تھا کہ فیس بک پاکستان میں 3 منصوبے شروع کرنے جارہا ہے، بہت جلد کام کاآغاز ہوگا، دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uslQyw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times