Friday, May 28, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال کی عمر میں شادی کے بل کو بلڈوز کردے گی، بختاور

 پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال کی عمر میں شادی کے بل کو بلڈوز کردے گی، بختاور

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال کی عمر میں شادی کرانے سے متعلق بل کو بلڈوز کردے گی۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 18 سال کی عمر میں شادی سے متعلق بل کا سندھ حکومت سے کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اس بل کو بلڈوز کردے گی۔

خیال رہے کہ ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کی شادی نہ کرنے کی صورت میں والدین پر جرمانہ کرنے کا بل سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرایا تھا۔ اس بل پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تنقید کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fRxg9z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times