Thursday, May 6, 2021

لاہور میں آگ لگنے والی کیمیکل کے گودام کی عمارت گرگئی

لاہور میں آگ لگنے والی کیمیکل کے گودام کی عمارت گرگئی

لاہور کے علاقے کرول گھاٹی میں آگ لگنے والی کیمیکل کے گودام کی عمارت گرگئی ہے۔ریسکیوترجمان کے مطابق عمارت گرنے سے4 فائر ریسکیوراہلکار اور ایک سیفٹی آفیسر زخمی ہوگیا ہے۔ فائر آپریشن میں 12 گاڑیاں اور40 ریسکیورز شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں انتہائی آتش گیر مادہ موجود ہے۔ پانچوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخموں کی نوعیت معمولی ہے۔ کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ گودام کے ارد گرد عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیمیکل گودام میں کوئی موجود نہیں تھا۔

ریسکیو کے علاوہ پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ شہریوں کو گودام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گودام کے قریب ہی بجلی کا ٹرانسفارمر بھی موجود ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vEFWGC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times