Friday, May 14, 2021

مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے: شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں، اور اب تک شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے اور 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eLtz67

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times