
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آگئی، ایک اور تازہ فضائی حملے میں بچوں سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد ایک سو چالیس ہوگئی،حماس کے جوابی راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد نو ہوگئی۔
ظالم اسرائیل نے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علا قوں پر فضائی حملوں اور گولہ بارود برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اسرائیلی فورسزکی جانب سے نہتے فلسطینوں پر حملوں کا سلسلہ پانچویں روز میں داخل ہوگیا لیکن اس کے تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
اسلام سے خوفزدہ اور مسلمانوں کے خون کے پیاسے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بدترین ریاستی دہشتگردی سے فلسطین خصوصا غزہ میں صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی۔
مغربی حمایت یافتہ صہیونی فوج بلاخوف بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے، اسرائیلی بمباری کے سبب غزہ میں مختلف علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں، ہر طرف دھواں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ ہے، ملبے میں سے امدادی کارکنان اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصرو ف ہیں۔
حملوں کے سبب فلسطینی باشندے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کے فضائی حملوں اور شدید زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب قبلہ اول کے تحفظ اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کو اُردن کے شہری بھی میدان میں آ گئے، ہزاروں شہریوں نے بارڈر کی جانب مارچ کیا اور باڑ کو توڑتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہو گئے۔
مقبوضہ فلسطین میں داخل کی کوشش میں ظالم فورسز نے فائرکھول دیا جس سے ایک شخص شہید ہو گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oik9Cc
0 comments: