Monday, May 10, 2021

وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون پرآج پھر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے

وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون پرآج پھر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے

وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون پرآج پھر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے ، وزیراعظم اور عوام کے درمیان گفتگو ٹیلی وژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا ہے کہ آپکاوزیراعظم آپکے ساتھ کا ایک اور سیشن آج ہوگا، وزیراعظم ٹیلی فون پرآج پھرعوام کےسوالات کےجواب دینگے، وزیراعظم اور عوام کے درمیان گفتگوٹیلی وژن ،ریڈیواورڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشرہوگی۔

ٹیلی فون لائنز دوپہر ڈیڑھ بجے کھول دی جائیں گی، عوام وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون نمبر 051-9224900 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وزیر اعظم عمران خان ٹیلیفون پر عوام سے بات چیت کریں گے کیونکہ اس سے قبل 01 فروری اور 04 اپریل کو عمران خان نے فون پر عوام کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔

گذشتہ گفتگو کے دوران عمران خان نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا ہے ، جس کے تحت ایک لاکھ ہاؤسنگ یونٹوں کو تین لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hchLeO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times