Monday, May 31, 2021

لاہور: نامعلوم افراد کی غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ

لاہور: نامعلوم افراد کی غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ

 پاچیاں روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور 7 لاکھ روپےچھین کر فرار ہوگئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور میں پاچیاں روڈ کےقریب نامعلوم افراد کی جانب سے غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سےغیرملکی شہری اوراس کاڈرائیورمحفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کامعاملہ ڈکیتی کی واردات لگتی ہے، 4 ڈاکوؤں نے7 لاکھ روپےچھین لیے، ڈرائیور کی مزاحمت پرفائرنگ ہوئی لیکن فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
سی سی پی اولاہور غلام محمودڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسےواقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مددسے ملزمان ٹریس کرنے کا حکم دیا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا قریبی عمارتوں پرلگےکیمروں سےبھی مددلی جائے ، ملزمان کوجلدٹریس کرلیاجائے گا۔

دوسری جانب غیرملکی کے ساتھ ڈکیتی کرنیوالےڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا ، حادثے میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایک ڈاکوہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

پولیس نے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i90Iuu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times