Wednesday, May 26, 2021

لاہورمیں خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہورمیں خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہورمیں خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن اب تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

خاتون سے زیادتی کامقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے الزم عائد کیا گیا ہے کہ2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد نے انہیں گلشن راوی کے علاقے سے اغوا کیا اور شاہ پور کانجراں چوہنگ کے علاقے میں لے گئے جہاں 7 افراد نے ان سے زیادتی کی اور پھر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

خاتون کے مطابق راہگیروں نے انہیں اسپتال پہنچایا، مقدمے میں ساتوں افراد کے نام اور ان کے موبائل نمبرز بھی درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3yC9Eyx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times