
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل سےواک ان ویکسینیشن30 سال سےزائدعمرکےافرادکیلئےکھولی جائے گی ، فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا، آپ کی عمر 30یا اس سے زیادہ ہے اور رجسٹرڈہیں تو سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔
In the NCOC meeting today it was decided to open up walk in vaccination for 30 plus from tomorrow . So if you are 30 or older and registered please go to any vaccination centre and get vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 28, 2021
یاد رہے پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگیا ہے،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TnX7P0
0 comments: