Tuesday, May 18, 2021

پاکستان نے روسی ساختہ کورونا ویکسین اسپٹنک وی کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا

پاکستان نے روسی ساختہ کورونا ویکسین اسپٹنک وی کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا

پاک فوج نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک وی کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا، 2 لاکھ ڈوزز پر مشتمل پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک وی کی بڑی ڈیل فائنل کرلی، پاک فوج نے 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا۔

روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جس میں 2 لاکھ ڈوزز ہوں گی، جلد پاکستان پہنچیں گی۔ 2 لاکھ ڈوزز کی پہلی کھیپ ابو ظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

پاک فضائیہ کا طیارہ پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ سے لے کر پاکستان پہنچے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان اب تک چینی ساختہ ویکسینز سائنو فارم، سائنو ویک، کین سائنو اور برطانوی ساختہ ایسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 19 لاکھ ڈوزز وصول کرچکا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کی ایک خوراک جبکہ 9 لاکھ 64 ہزار 227 افراد کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33ShjdJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times