Wednesday, April 7, 2021

جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے

جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے

پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطے کرنے اور ان کی حمایت کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پنجاب حکومت کی فہرست وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی اس لیے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cXMzNM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times