Wednesday, April 7, 2021

ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں

ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں

افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت پائی گئیں جنہیں دیکھ کر مقامی افراد فوراً ساحل پر پہنچ گئے اور مردہ ڈولفنز کو ٹرکوں میں بھر بھر کر لے جانے لگے۔

دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مردہ ڈولفنز کی فش مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mphaqy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times