Tuesday, April 20, 2021

پیپلز پارٹی کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیپلز پارٹی نے فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے متعلق پارٹی کے اراکین اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دباؤ اور جلد بازی میں آکر جو فیصلہ کیا گیا اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور پیپلز پارٹی حکومت کے اس جلد بازی میں کیے گئے فیصلے کا حصہ نہیں بنے گی۔

کالعدم تحریک لبیک سے کامیاب مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا 22 اپریل بروز جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر کے آج سہ پہر 3 بجےکر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق ایوان کو آگاہ بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے والی قرارداد پر بحث بھی ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aoCk3x

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times