
سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گلابی رنگ میں واٹس ایپ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والا لنک ایک وائرس ہے۔ایک ایسا لنک گردش کر رہا ہے جس میں واٹس ایپ کا رنگ گلابی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے خبردار رہیں، یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون…
سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ وائرس لنک کے شکار نہ بنیں جو واٹس ایپ کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، واٹس ایپ سے آفیشل اپ ڈیٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے س لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا، اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ ڈاؤن لوڈ لنک واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے، سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ واٹس ایپپنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، ورنہ آپ کے فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی۔واٹس ایپ کے صارفین بھی سادہ لوحی میں یہ نقصان دہ لنک شیئر کر رہے ہیں، اس لیے سائبر انٹیلی جنس فرم نے صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے دراصل آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں، اور آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے، جب کہ کی بورڈ پر مبنی میل ویئر
WhatsApp Pink, a malicious app, is in circulation that could steal your data once installed and allow hackers to gain access to your phonehttps://t.co/ND7DaQiDNI pic.twitter.com/i5SJ9lG0wR
— Gadgets 360 (@Gadgets360) April 19, 2021
آسائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنک پر کلک کرنے سے آپ کے بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ اور پھر اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32spnBe
0 comments: