
چین کے مشرقی شہر ننگبو میں ایسی چپلیں تیار کی جانے لگی ہیں جو گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار ثابت ہوں گی۔
چپلوں کے لیبلز پر گمشدہ بچوں کی تصاویر اور تفصیلات چسپاں کی جاتی ہیں تاکہ یہ معلومات کس بھی طرح ان بچوں کے والدین تک پہنچ سکیں اور وہ اپنے بچوں سے مل سکیں۔
چین کے خبر رساں ادارے چائنہ گلوبل نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کی جانب سے یہ خبر منظر عام پر لائی گئی کہ جوتے بنانے والی چینی کمپنی نے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانے کے لیے یہ منفرد قدم اٹھایا ہے۔
خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین چینی کمپنی کے فلاحِ عامہ کے اس اقدام کو بہت سراہ رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dn5rox
0 comments: