Thursday, April 1, 2021

کینیڈا پراسرا دماغی بیماری کی لپیٹ میں

کینیڈا پراسرا دماغی بیماری کی لپیٹ میں

کینیڈا میں ایک پراسرا دماغی بیماری سے پانچ افراد ہلاک جب کہ 43 سے زائد متاثر ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ پراسرار بیماری کینیڈا کے شہر نیو برونس ویک میں سامنے آئی ہے جو mad cow disease جیسی علامات رکھتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پراسرار بیماری مریضوں کے دماغ کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراسرا بیماری کا پہلا کیس 2015 میں سامنے آیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2020 میں اس بیماری سے 24 افراد متاثر ہوئے تھے جب کہ رواں سال 43 افراد میں اس بیماری تشخیص ہو چکی ہے۔

علاقے کے میئر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے مکین سوال کر رہے ہیں کہ یہ بیماری کیسے جنم لے رہی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کہیں یہ بیماری کسی جانور کا گوشت کھانے سے تو نہیں پھیل رہی؟

دوسری جانب سائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال اس بیماری کی نوعیت اور اس کے پھیلنے کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dv9vDk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times