Monday, April 26, 2021

حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے بروقت اقدامات نا کر کے مجرمانہ غفلت کی، شہباز شریف

حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے بروقت اقدامات نا کر کے مجرمانہ غفلت کی، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی اقسام اور اس کے مہلک اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی مرتب کی جائے، حکومت ویکسین کی فراہمی کا عمل تیز کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطلوبہ مقدار میں ویکسین کی خریداری کے لیے بروقت اقدامات نا کر کے مجرمانہ غفلت کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xsSVNA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times