Saturday, April 17, 2021

عدالت نے ملتان میں آم کے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی

عدالت نے ملتان میں آم کے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے ملتان میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے ملتان میں ہاؤسنگ کالونیوں کے تعمیراتی کاموں کے دوران آم کے درختوں کی کٹائی کا معاملہ پر سماعت کی۔

عدالت نے آم کے درختوں کی کٹائی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اولیا کے شہر میں آم کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی ہے۔

عدالت نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈی جی ایم ڈی اے سے اس بابت وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔
صدر ہائیکورٹ بار ریاض الحسن گیلانی نے ریمارکس دیے کہ کالونیوں کے نام پر آم کے درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے، ماحولیاتی آلودگی کی تبدیلی کی بڑی وجہ بھی درختوں کی کمی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wWdtNY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times