Monday, November 11, 2019

نئے کیس میں آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھی بُری طرح سے پھنس گئے، نیب کی تحقیقات جاری۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف سے پیپلز پارٹی پریشان

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری
زرداری گروپ کی جانب سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کا انکشاف ہوا ہے جس پر نیب کی تحقیقات جاری ہیں، 40 ارب روپے مالیت کے 9 میں سے 6 بنگلوں کے مالکان نے کمبائنڈ ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادیے۔

زرداری گروپ کی جانب سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری کے معاملے پر نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی، نیب نے زرداری گروپ کو مکان فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ کیا ہے جواب میں 9 پلاٹ مالکان میں سے 6 نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو مبینہ طور پر زبردستی مکانات فروخت کرنے کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق زمینوں کے معاملات کا سسٹم چلانے والے یونس سیٹھ کے بھائی جبار کے نام پر بھی دو پلاٹ نکل آئے، نیب نے پلاٹ مالکان سے زرداری گروپ کو ادائیگی اور پلاٹ کی ملکیت کے ثبوت بھی طلب کرلیے جس میں پلاٹ کے اصل کاغذات سیل ڈیڈ اور موٹیشن شامل ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ خریدے گئے پلاٹوں کی مجموعی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، زبردستی مکانات خریدے جانے کے معاملے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے، یہ مکانات زرداری گروپ کمپنی نے خریدے تھے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے والدین، بہنیں اور بلاول بھٹو شئیر ہولڈر ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34NxCH2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times