
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرار داد پیش ہو چکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیےگئے جب کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔
انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لاناچاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاھدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد پیش ہو چکی ہے، MPO میں گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا، نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئ لینا دینا نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 23, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nfuuy5
0 comments: