Tuesday, April 27, 2021

کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے اور کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں اور پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ مختلف ممالک سے بھی آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آکسیجن کے پلانٹ کی منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملک میں ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد طلب کی اور اگر کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسینیشن سے متعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں کہ حکومت تحفے اور امداد میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی۔ 30 کروڑ ڈوز کی ڈیل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے لیکن پاکستان تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہا ہے۔ ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sZjeHw

0 comments:

Popular Posts Khyber Times