Tuesday, April 13, 2021

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے وکلا کےچیمبرزگرائے جانےکی نظرثانی درخواستوں پرسماعت میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو7 روز میں جواب جمع کرانےکاحکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا اور احکامات پر عملدرآمد جونیئر افسران پر چھوڑ دیا، رجسٹرار عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے،کیوں نہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو معطل کر دیں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی جگہ پر قائم عدالتیں گرادی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3db0a4j

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times